بھارتی فوج میں ناقص اور غیر معیاری کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکارنوکری سے فارغ

بھارتی فوج میں ناقص اور غیر معیاری کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکارنوکری سے فارغ

نئی دہلی: سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج میں ناقص اور غیر معیاری کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف کے اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے بر خاست کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی حکام نے بی ایس ایف اہلکار کو تحقیقات کا ڈھونگ رچانے کے بعد نوکری سے فارغ کردیا تھا تیج بہادر نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج میں ناقص اور غیر معیاری کھانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیج بہادر تین ماہ کے اندر اپیل دائر کرسکتے ہیں تیج بہادر کے بعد بھی کئی بھارتی فوجیوں نے سوشل میڈیا پر فوج میں کرپشن اور ناقص خوراک کی ویڈیوز جاری کی تھی۔

مصنف کے بارے میں