معروف کمپنی بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گی

نئی دہلی : معروف جاپانی آٹو کمپنی ”نسان “ نے بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کے حکام نے اس سلسلہ میں بھارتی حکام اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

کمپنی کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ وہ مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہاں نسان کا لیف ماڈل متعارف کرائیں گے جو امریکا اور جاپان میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔اس ماڈل کی کار ایک بار چارج ہونے کے بعد 170کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے جبکہ نسان الیکٹرک کاروں کے بعض دیگر ماڈل ایک بار چارج کئے جانے کے بعد 250 کلو میٹر تک سفر کرسکتے ہیں۔