مصری ماں کی 29 سال بعد لائیو پروگرام میں اپنے بیٹے سے اچانک ملاقات، رقت آمیز مناظر

مصری ماں کی 29 سال بعد لائیو پروگرام میں اپنے بیٹے سے اچانک ملاقات، رقت آمیز مناظر

جدہ: مصری نیوز چینل ایم بی سی MBC پر دائود الشریان کے پروگرام 'الثامنہ' میں  اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں جب  ایک مصری ماں اپنے بیٹے سے 29 سال بعد لائیو پروگرام کے دوران ملتی ہے۔

پروگرام کی ویڈیو میں والدہ سحر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے سعودی شوہر کی جانب سے 29 سال قبل طلاق کے بعد بیٹے فہد سے ملاقات پر پابندی لگانے سے لے کر اب تک اپنے صاحبزادے سے ملاقات نہیں کر پائی ہیں۔

سحر کے مطابق ان کا اپنے بیٹے سے آخری رابطہ 10 سال قبل ٹیلی فون کے ذریعے ہوا تھا اور وہ اس کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر اس کو معاف کرتی ہیں۔ اسی موقع پر ان کا بیٹا اسٹوڈیو مِں داخل ہوتا ہے اور اپنی ماں کو گلے لگا لیتا ہے۔

ماں اتنے عرصے کے بعد اپنے لعل کا چہرہ دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی ہے اور فہد کی جانب سے اس کے والد اور دیگر بہن بھائیوں کو معاف کرنے کی درخواست کو یہ کہہ کر قبول کرلیتی ہے کہ "میں تمھاری خاطر ان سب کو معاف کردوں گی۔"

تیس سال قبل اس خاندان کی مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب محض 16 سال کی سحر کو 80 سالہ سعودی شہری سے شادی ہوئی۔ سحر کے مطابق شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد ان کے اپنے شوہر سے اختلافات ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کو طلاق دے دی۔ طلاق کے بعد بھی ان کے تمام حقوق کو سلب کردیا گیا اور ان کے سابقہ شوہر نے ان کے بیٹے کو ان سے نہ ملنے دیا۔

مصنف کے بارے میں