آئی فون کے 10سال مکمل ہونے پر 3 نئے فونز متعارف ہونے کا امکان

نیویارک : اپنی انتہائی شاندار اور قیمتی مصنوعات کی بدولت ٹیکنالوجی کی دنیا میں منفرد مقام پیدا کرنیوالی کمپنی ”ایپل “ کو آئی فون متعارف کروائے ہوئے دس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ تاہم اس موقع کو خاص بنانے کے لیے ایپل نے تین فونز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی اخبار ”بلومبرگ “ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل رواں سال تین نئے فونز متعارف کرائے گا جس میں دو فونز میں تو گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں معمولی تبدیلیاں یا بہتری کی جائے گی جبکہ تیسرا مکمل طور پر ری ڈیزائن پریمیئم آئی فون ہوگا۔اگرچہ یہ تینوں فون ایک ساتھ ہی متعارف کرائے جائیں گے مگر صارفین کو ری ڈیزائن آئی فون کو خریدنے کے لیے سال کے آخر تک انتظار کرنا پڑے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پریمیئم آئی فون ایک یا دو ماہ تاخیر کے بعد فروخت کیا جائے گا جس کی وجہ اس ڈیوائس کی تیاری میں پیش آنے والی مشکلات ہیں۔ اس فون کے بالکل نئے ڈیزائن نے اس کی تیاری کو مشکل بنایا ہے جو کہ گلیکسی ایس ایٹ جیسی ایج اسکرین کے ساتھ ہوگا۔اسی طرح ایپل کی جانب سے فنگر پرنٹ سنسر کو اسکرین کا حصہ بنانے کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے جو کہ تاخیر کا حصہ بن سکتا ہے، سام سنگ نے ایس ایٹ میں اس فیچر کو لانے کی کوشش کی تھی مگر اسے کافی مشکل پایا تو اس سنسر کو فون کے بیک پر منتقل کردیا۔اس پریمیئم آئی فون کے فرنٹ کیمرے میں تھری ڈی سنسنگ کی صلاحیت کا فیچر بھی ہوسکتا ہے بلکہ رپورٹ کے مطابق ایپل اس فون میں پہلی بار ڈوئل کیمرہ فرنٹ پر دے سکتی ہے۔