نوازشریف کو ضرورت پڑی تب بھی ان کے کام نہیں آ ئوں گا، آصف زرداری

نوازشریف کو ضرورت پڑی تب بھی ان کے کام نہیں آ ئوں گا، آصف زرداری

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بددیانتی کی اور اب انہیں ہماری ضرورت بھی پڑی توفون نہیں اٹھا ئوں گا. نوازشریف کو فیصلے ماننے کی عادت نہیں لیکن پاناما فیصلہ مان لینا جمہوریت کیلیے بہتر ہوگا.

ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاناما کیس کے فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار ہے نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں اس لیے معلوم نہیں کہ وزیراعظم پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم پاناما فیصلے پر احتجاج جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو مان لینا بہتر ہوگا کیونکہ ان کے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیراعظم بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ شہنشاہ بن کر پارلیمنٹ چلا رہے ہیں جب کہ حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان سابق صدر کا کہنا تھا کہ 2014 میں حکومت کوسیاسی شہید نہیں ہونے دیا لیکن اب نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہی ہوگی جب کہ حکومت بھی قبل ازوقت الیکشن پرجاسکتی ہے اور ہم بھی جاسکتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہوگا،آئندہ الیکشن میں شیر نہیں دھاڑھے گا،ملک میں 18-18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،سندھ کی قیمت پر پنجاب کو گیس کی فراہمی قبول نہیں ۔یہ معاملہ صوبائی حکومت دیکھ رہی ہے، کورٹ میاں صاحب کے ماضی کے کیسز سے خوفزدہ ہے، پاناما پر سپریم کورٹ کی طرف سے سخت فیصلے کی امید نہیں ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات میں علم ہوجائے گاکس نے کیا کیا صرف جنگلہ بس بنانا ہی کافی نہیں ہے ۔ سی پیک منصوبے پر میں نے دستخط کئے ۔ اس بار الیکشن میں بلاول اور میں لیڈ کررہا ہوں ۔ آئندہ الیکشن میں پارٹی اچھے نتائج دے گی ۔ ہمارے جلسوں کا سلسلہ شروع ہونے ولا پہلا جلسہ 24کو مردان میں ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ صرف ملک کی خدمت ہے میں تو وزیراعظم نہیں بن سکتا پارٹی فیصلہ کرے گی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مریم نوازشریف کو سیاست میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔

مصنف کے بارے میں