چین میں شاندار استقبال دیکھ کر عامر خان حیران

چین میں شاندار استقبال دیکھ کر عامر خان حیران

ممبئی :اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ”دنگل“ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔

فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ایئرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ ایئرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔

دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں