قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ

 قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ

قاہرہ: مصر کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔

یونیورسٹی آف قاہرہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ جس کے بعد معلوم ہوا کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ تھی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔

ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔

مصنف کے بارے میں