چیمپیئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان ،اسٹین ڈراپ

کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ جس میں انہوں نے اپنے مضبوط ترین اور تجربہ کار باولر ڈیل اسٹین کو ڈراپ کر دیااور نوجوان کیشپ مہاراج کو دستے کا حصہ بنا لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں اے بی ڈی ویلیئرز کپتان ہونگے اور مورن مورکل کی واپسی ہوگئی ہے، جب کہ انجری کے بعد بحالی فٹنس کیلئے کوشاں ڈیل اسٹین کو زیر غور نہیں لایا گیا البتہ اسپنر کیشو مہاراج کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، جے پال ڈومنی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، وائن پارنیل، فیہلوک وائیو، کاگیسو ربادا، عمران طاہراور ڈوین پریٹوریئس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔مزید براں یہی اسکواڈ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرے گا۔