طارق فاطمی متنازع خبر لکھوانے کا مرکزی کردار قرار، ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد: ڈان لیکس کے معاملے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو متنازع خبر لکھوانے کا مرکزی کردار بننے پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ نجی چینل کی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو متنازع خبر لکھوانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے جنہوں نے بلااجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ تین سے چار روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کا عہدے پر رہنا مشکل ہوگا۔حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے گزشتہ برس نومبر میں جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انویسٹی گیشن سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا تھا۔