ماہر علم نجوم نے وزیراعظم کو خوشخبری سنا دی

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کل ملکی سیاسی تاریخ کے اہم کیس ”پانامہ “ کا فیصلہ سنائے گی ۔ جہاں پاکستان کا ہر فرد اس فیصلے کا شدت سے منتظر ہے تو وہی ماہر علم نجوم نے کیس کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آنے کی پیش گوئی کر دی۔

ماہر علم نجوم نے وزیراعظم کو خوشخبری سنا دی

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کل ملکی سیاسی تاریخ کے اہم کیس ”پاناما “ کا فیصلہ سنائے گی ۔ جہاں پاکستان کا ہر فرد اس فیصلے کا شدت سے منتظر ہے تو وہی ماہر علم نجوم نے کیس کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آنے کی پیش گوئی کر دی۔
ذرائع کے مطابق ماہر علم نجوم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر اور عمران خان کی تاریخ پیدائش5 اکتوبر ہے، اگر دونوں رہنماوں کے ستارے دیکھے جائیں تو وزیراعظم کا ستارہ جدی ہے جب کہ عمران خان کا ستارہ میزان ہے اور دونوں ستاروں کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ماہر علم نجوم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بہت اچھا موقع آئے گا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جب کہ نواز شریف ہر قسم کی مشکل سے نکل آئیں گے، دوبارہ قدم جمائیں گے اور پاناما کیس میں وزیراعطم کو کسی قسم کا نقصان ہوتا نہیں دیکھ رہا۔