سینٹرل جیل کراچی میں دو قیدی 'پر اسرار' طور پر ہلاک

سینٹرل جیل کراچی میں دو قیدی 'پر اسرار' طور پر ہلاک

کراچی: سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی 'پر اسرار' طور پر ہلاک ہو گئے۔ ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرے قیدی نصیر نے سول اسپتال میں دم توڑا۔

یہ بھی پڑھیں: خریدے گئے ووٹوں سے منتخب چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کیا بنے گا؟ خواجہ آصف

پولیس کے مطابق قیدی نصیر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لیے لایا جا رہا تھا کہ اس کی طبیت خراب ہو گئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسری جانب قیدی زاہد سینٹرل جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کے ساتھ ہمارے لوگوں کا رابطہ ہے، عمران خان نے اعتراف کر لیا

ذرائع نے بتایا کہ قیدی زاہد قتل کے مقدے میں سزا یافتہ اور 2005 سے جیل میں تھا۔ قیدیوں کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں