عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی کارروائی موخر کر دی

عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی کارروائی موخر کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں 3نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کر دی ہے۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت تین نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی ۔

مزیدپڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، شریف خاندان کیخلاف نیب نے نیا گواہ لانے کا فیصلہ کر لیا

عدالت کو معاون وکیل کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم سعید احمد کے وکیل بیمار اور اسپتال میں داخل ہیں اس لیے گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا حشمت حبیب پہلے سے شوگر کے مریض ہیں؟۔ معاون وکیل نے بتایا کہ حشمت حبیب ایڈووکیٹ کی شوگر کا مسئلہ ہے جو کافی بڑھ گئی اور پانچ سو سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عدلیہ مخالف نعرے بازی،ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کو طلب کر رکھا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں