فائدہ نظر نہیں آیا تو شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات ادھوری چھوڑ دونگا، ٹرمپ

فائدہ نظر نہیں آیا تو شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات ادھوری چھوڑ دونگا، ٹرمپ

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شانزو ایبے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فائدہ نظر نہیں آیا تو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات ادھوری چھوڑ کر آجاؤں گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شانزو ایبے نے مشترکہ پریس کا نفرنس کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سی آئی اے ڈائریکٹر پامپیو کے شمالی کوریا کے خفیہ دورے کی بھی تصدیق کی جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات کی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق پامپیو کے کم جانگ سے ملاقات خوشگوار رہی۔

مزید پڑھیں:  مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں کشمیریوں کا احتجاج

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جاپانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شمالی کوریا سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ پیانگ یانگ کو مذاکرات پر آمادہ ہونے کا انعام نہیں ملنا چاہیے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے غیر ایٹمی ہونے سے کم پر مطمئن نہیں ہوں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شوہر اور بیٹے کو امریکی صدر بنتا دیکھنے والی باربرا بش انتقال کرگئیں

اس موقع پر ٹریڈ معاہدے میں واپسی پر امریکی صدر نے مشروط آمادگی ظاہر کی۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملک تجارتی تعلقات پر بات کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں