صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب

صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب

پشاور: سپریم کورٹ نے صاف پانی فراہمی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو گندا پانی دے رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گجرات میں تین طالبات تیزاب گردی کا شکار ہو گئیں

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا صاف پانی کی فراہمی کی کیا پوزیشن ہے؟۔ گندگی کہاں پھینک رہے ہیں؟۔ چیف سیکریٹری نے جواب دیا گندگی دریاؤں میں پھینک رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سنا تھا خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس ہے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بلا لیں ہم بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: لندن میں کب تک رکوں گا جلد پتا چل جائے گا، نواز شریف

ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا ہسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے اور فضلہ تلف کرنے کی کتنی مشینیں ہیں جبکہ کتنا فضلہ اٹھا رہے ہیں؟ آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں کیونکہ ہم نے بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے 5 بجے تک تمام ڈیٹا چاہیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں