لیبیا کے آرمی چیف قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لیبیا کے آرمی چیف قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بن غازی: لیبیا کے آرمی چیف اور مشرقی علاقے کے گورنر عبدالرزاق الناظوری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنرل الناظوری کے قافلے کو بنغازی شہر میں بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بن غازی میں سید خلیفہ کے مقام پر بارود سے بھری ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی تھی۔ جیسے ہی آرمی چیف کا قافلہ وہاں سے گذرا کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ تاہم جنرل الناظوری اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کے بعد جنرل الناظور کو دوسرا اہم ترین فوجی عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: فائدہ نظر نہیں آیا تو شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات ادھوری چھوڑ دونگا، ٹرمپ

چند روز قبل جنرل حفتر نے مشرقی لیبیا میں دہشت گردوں کے آخری گاڑی درنہ شہر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی تاہم جنرل حفتر خود شدید بیمار ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں