فی تولہ سونے کی قیمت 60ہزار روپے تک پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 60ہزار روپے تک پہنچ گئی
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 51 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر ایک ہزار 349 ڈالر فی اونس پر آگیاہے۔