چیف جسٹس کا پشاور میں غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

چیف جسٹس کا پشاور میں غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت آئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کا نام آئی جی صلاح الدین خان ہے آپ کی بہت تعریف سنی ہے اور دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا سے پوچھا کہ غیر متعلقہ لوگوں کے پاس کتنی پولیس فورس سیکیورٹی کے نام پر ہے؟۔ آئی جی نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب اہلکار سیکیورٹی پر موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے آج رات تک سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا۔ اس پر آئی جی صلاح الدین نے عدالت کو آج رات تک غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی۔