سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ حیران کن وجہ جانیئے

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ حیران کن وجہ جانیئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور( ویب ڈیسک):سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا لوگو نیلے رنگ کا کیوں ہے؟ تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ چھپی ہے۔ ویسے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ہماری آنکھیں مختلف رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ روشنی کی لہروں کی فریکوئنسی کا فرق جانچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک
 
 مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں اور فیس بک لوگو کےپیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔ مگر اصل وجہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے اور حیران کردینے والی ہے۔ مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نیلے رنگ کو استحکام، اعتماد اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس لیے فیس بک یا ٹوئٹر پر اس کا غلبہ حیران کن نہیں لگتا۔ مگر فیس بک کے نیلے لوگو کے پیچھے یہ راز نہیں چھپا بلکہ اس کا تعلق اس سائٹ کے بانی مارک زکربرگ سے ہے۔ مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ، فیس بک اور 30 بڑی کمپنیوں کا سائبر حملوں میں مدد نہ کرنے کا اعلان
  

نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا تھا۔ وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔ مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا "نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں