کوئی بھی عمرہ کمپنی "جبل نور " کو زیارت پیکج میں شامل نہ کرے " سعودی ذرائع

کوئی بھی عمرہ کمپنی
کیپشن: جبلِ نور سعودی عریبیہ فوٹو بشکریہ عرب نیوز

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے تمام سعودی عمرہ اداروں و کمپنیوں پر یہ پابندی عائد کردی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو پیکیج میں شامل نہ کرے۔ اس پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔

ضرور پڑھیں :- سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ حیران کن وجہ جانیئے

وزارت حج نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ہدایت کی وصولی سے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کو مکہ مکرمہ گورنریٹ کا خط موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات و خرافات کے احیاءکی کوششوں کی رپورٹ پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ معلمین اور سیاحتی کمپنیوں کے مالکان سے یہ اقرار نامے لئے جائیں کہ ان میں سے کوئی بھی جبل نور کی زیارت کو عمرہ یا حج پیکیج کا حصہ نہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :- اداکار جان ریمبو نے بھی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

کمیٹی کے ارکان نے اپنی سفارش کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا کہ جبل نور پر ان دنوں جو کچھ ہونے لگا ہے وہ شرعاً جائز نہیں ہے وہاں زیارت کے لئے آنے والے لوگ اسلامی شریعت کے مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ، سفارش کا ایک جواز یہ بھی دیا گیا ہے کہ جبل نور جانے والے زائرین میں سے بعض پہاڑ کے اوپر سے گرجانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لہذا زائرین کو نقصان سے بچانے کیلئے بھی پابندی ناگزیر ہوگئی تھی۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ کمپنیوں و اداروں کو جاری کئے جانے والے خط میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر آئندہ زائرین کو جبل نور لے جایا گیا تو عمرہ کمپنیوں و اداروں سے اس کیلئے باز پرس ہوگی اور انہیں مقررہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- "اکیلے انضمام الحق نے فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی "

وزارت حج نے عمرہ کمپنیوں و اداروں کے مالکا ن و منتظمین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ خط ملنے کے تین روز کے اندر اندر ادارہ معتمرین کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی وصولی سے ہر حال میں مطلع کریں۔