پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے ؟ ترجمان دفترِ خارجہ

پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے ؟ ترجمان دفترِ خارجہ
فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن اس کا ثبوت ہے۔


دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہےکہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ندیم افضل چن کھلاڑی بننے کو تیار، باضابطہ اعلان 25 اپریل کو ہو گا

  

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام تردید کرچکے ہیں اور  بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اپنے دورہ برطانیہ پر ہیں ۔جہاں وہ جھوٹے اور نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ایک اور اسکرپٹ لے کر پہنچے ہیں ۔ نریندر مودی نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کرنے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں