کوشش کروں گا ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ کھیلوں ، فخر زمان

کوشش کروں گا ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ کھیلوں ، فخر زمان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہےکہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلوں اور کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے بھی کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جارح مزاج بلےباز فخر زمان کو آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرانے کا فیصلہ
  

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کےساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنےکا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں