عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی کہا کہ وہ میرے پرانے دوست ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار نے مریم نواز کے سامنے آرڈر لینے سے انکار کیا، خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہمت دکھائی۔ چوہدری نثار کی یہ بات پسند آئی کہ جس خاتون کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں اسکا حکم لینے سے انکار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان بکے، پیسے کس نے دیئے یہ الگ مسئلہ ہے، اگر ارکان ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو انکے نام نیب کو دیں گے، سب کو معلوم تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی بکتے ہیں۔ پچھلے 30 سال سے سینیٹ میں ووٹ بک رہے تھے تو کبھی کوئی ایکشن کیوں نہ لیا گیا، پارلیمانی کمیٹی میں ہماری تجاویز کو رد کر دیا گیا۔ اپنے 20 ارکان کو موقع دیا کہ کمیٹی کے سامنے آکر صفائی پیش کریں۔ مجھے ایک سینیٹر کو منتخب کرانے کیلئے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی۔ مجھے آفر ہوسکتی ہے تو کسی اور کو بھی ہوسکتی ہے۔ پی پی اور ن لیگ کا مک مکاؤ ہے، ایسے میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، کیا وزیراعظم کو نہیں پتا تھا کہ ووٹ بکتے ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب دورہ کر کے بتائیں کہ کے پی میں حالات بہتر ہوئے یا نہیں، مینار پاکستان کے جلسے میں عوام کو نئے پاکستان سے متعلق بتائیں گے۔