اسلام آباد نئے ائیر پورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کر دیا گیا

اسلام آباد نئے ائیر پورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد : اسلام آباد نئے ائیر پورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کر دیا۔

اسلام آباد ائیر پورٹ ترجمان کے مطابق 3 چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
 یہ خبر بھی پڑھیں: 'اگر ریاست کی سب سے کم ترجیح عدلیہ ہے تو اس کا ذمہ دار میں نہیں'
 واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئر پورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے، تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا ویڈیو بنانا ممنوع ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں