چیئرمین نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا

چیئرمین نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں اور غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق کے خلاف شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا گیا۔

اجلاس میں سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ شاہ زرشمعون کیخلاف ریفرنس دائر، ان پر 530 ایکڑ اراضی غیرقانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ شاہ زرشمعون کو واپس لانے کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
 یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد نئے ائیر پورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کر دیا گیا
 چیئرمین نیب نے منظور قادر کو واپس لانے کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کا حکم دیا، منظور قادر کے خلاف 3 انکوائریز اور 2 انویسٹی گیشن رپورٹس طلب۔ منظور قادر کے خلاف ریفرنس پر کارروائی جاری ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا گیا، نیب کے مطابق ان پر ریلوے کی قیمتی اراضی کو قواعد کے خلاف لیز پر دینے کا الزام ہے، انہوں نے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں