بھارت میں شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کر ڈالی، غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنالی

بھارت میں شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کر ڈالی، غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنالی
کیپشن: Photo Nai Baat

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنائی۔ شوہر سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کو طبی جانچ کے لئے ہسپتال داخل کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے موتی گنج علاقے میں شوہر نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنائی۔ ایس پی للن کمار نے بتایا کہ موتی گنج علاقے کی رہنے والی خاتون نے اپنے شوہر سمیت 3 افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا
 یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دعوٰی کیا ہے کہ انٹرنیٹ ان کی ایجاد ہے
 تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو شادی کے بعد سسرال والے بدچلن ہونے کا الزام لگا کر گھر نہیں لے کر گئے۔ شوہر نے بہانے سے گاﺅں کے باہر بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنائی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کو طبی جانچ کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں