چودھری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو

چودھری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو
کیپشن: image by pakobserver.net

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے رواں ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے تیسری ملاقات کی ہے جس میں پارٹی امور کو زیر گفتگو لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے رواں ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے تیسری ملاقات کی ہے جوکہ پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران پارٹی امور کو زیر بحث لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہاز شریف مسلسل چودھری نثار کے نواز شریف کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،  چودھری نثار نواز شریف کے عدلیہ کے متعلق موقف کی ہمیشہ سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔

عدلیہ کی جانب سے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیے جانے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شہباز شریف چودھری نثار کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے سختی سے اس بات کی تردید کی کر دی ہے کہ وہ مستقبل میں تحریک انصاف میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کی باقاعدہ پیشکش کی ہے، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے ابھی تک تحریک انصاف میں شامل ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی رضامندی سامنے نہیں آئی ہے۔