عالمی امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا

عالمی امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا
کیپشن: Photo Geo

راولپنڈی: عالمی امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 7 پاکستانی اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے امن محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 7 پاکستانی اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کیلئے اقوام متحدہ میڈل کی تقریب اقوام متحدہ ہیڈ کوآرٹر نیویارک میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر یز تھے۔ انتونیو گوتریز نے ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے امن محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار جیسے باعزت شخص کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان
 یہ خبر بھی پڑھیں: ’نواز شریف، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے‘
 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن بروقت ہونگے یا نہیں، خورشید شاہ نے خطرے سے آگاہ کر دیا
 واضح رہے کہ پاکستان عالمی مشن کیلئے سب سے زیادہ اہلکار بھیجنے والا ملک ہے ، اب تک عالمی امن مشن کے دوران مجموعی پر 156 پاکستانی امن محافظ شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ ایوارڈ یافتہ جوانوں میں نائیک قیصر عباس شہید، سپاہی یاسر عباس شہید، سپاہی محمد اشتیاق عباسی شہید، حوالدار ذیشان احمد شہید، سپاہی حضرت بلال شہید، نائیک عبدالغفور شہید اور عطا الرحمان شہید شامل ہیں۔ پاکستانی اہلکاروں نے افریقی ملکوں میں امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں