موٹروے ایم 9 پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

موٹروے ایم 9 پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو: فائل

حیدرآباد : موٹر وے ”ایم 9 “ پر دو گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیو نیوز کے مطابق افسوسنا حادثہ ایم 9 موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک گاڑی پیچھے سے ٹکر لگنے کی وجہ سے اگلی گاڑی میں جا لگی جس کا گیس کا سلنڈر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی، اور اس میں موجود 6 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں کراچی سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھیں، اس دوران لونی کوٹ کے قریب پیچھے والی کار نے آگے والی کار کو ٹکر ماری۔حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے لیکن معجزانہ طور پر ایک بچی محفوظ رہی۔ لاشوں اور متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں