اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد:بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، وزیر داخلہ جب اپنے دفتر میں تشریف لائے تو وزارت کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان وزیر اعظم عمران خان کے پاس تھا اور شہر یار آفریدی وزیرمملکت برائے داخلہ کے طورپر کام کررہے تھے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کر تے ہوئے اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ کا چارج دیدیا اور شہر یار آفریدی کو وزارت واپس لے کر سیفران کی وزیر سونپ دی۔