اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے:فواد چودھری

اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے:فواد چودھری
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان سو سال سے سیاست میں ہے ، بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے۔

c442c4314d08e85baec21d6c9d4d35e7

ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔ فواد چودھری نے کہاعمران خان سے کہا کہ ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں ، یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لیکر سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیدی تھی۔