ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی

ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

گوجر خان:ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق غوری بلاک کے ڈھاریاں 1معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے،ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے ۔

تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔