وفاقی کابینہ کے بعدپنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں

وفاقی کابینہ کے بعدپنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعدپنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں۔وزیراعظم نے صلاح مشوروں کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرورکو کینیڈا سے سیدھا اسلام آباد بلالیا۔

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراءکے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزراءکی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب بارے کچھ اہم فیصلے کریں گے جب کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتداءہوچکی ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان بہتری کے لئے بڑے فیصلے کریں گے۔پنجاب میں کب تک تبدیلی آرہی ہے ؟

صحافی کے سوال پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے چپ سادھ لی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے سوال پر بولے وزیر اعظم وزراءکے محکمے بدلنے کاآئینی اختیار رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی جس کے بعد وزیرخزانہ اسد عمر سمیت متعدد وزرا سے وزارت واپس لے لی جب کہ کچھ کے قلمدان تبدیل کردیے۔