ناشتہ نہ کرنے والے افراد خبردار ہو جائیں

 ناشتہ نہ کرنے والے افراد خبردار ہو جائیں
کیپشن: بشکریہ انسٹا گرام

 نیو یارک:ناشتہ نہ کرنے والے افراد  جلد دل کے خطرناک امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ تمام افراد جو رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں اور صبح کا ناشتہ نہیں کرتے انہیں دل کے امراض کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،اس کے برعکس وہ افراد جو باقاعدگی سے او ر وقت پر کھانا کھاتے ہیں وہ نہ  صرف صحت مند زندگی گذارتے ہیں بلکہ لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ،دیر تک جاگتے رہنا اور صبح دیر سے اٹھنا ،روزمرہ کے معمولات میں بے قاعدگی کی اہم وجہ ہے،بروقت سونا اور سونے سے دو گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھا لینا صحت کے لئے بہترین ہے۔

صبح جلدی جاگنا اور وقت پر ناشتہ کرنے سے سارا دن چاق و چوبند گزرتا ہے ،ناشتے میں مناسب ڈیری کی اشیاء مثلا کم چکنائی والا دودھ اور مکھن وغیرہ ضرور شامل کرنی چاہییں تاکہ دل بہتر کام کر سکے ۔ 

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد جو کھانے پینے میں بے قاعدگی برتتے ہیں انہیں ہارٹ اٹیک کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔