پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: image source: PIA Twitter Account

اسلام آباد: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پریشرکم ہونےکے باعث جہاز کی ونڈ اسکرین میں دراڑپڑ گئی تھی۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکے کیبن کا آکسیجن پریشرکم ہونے کے باعث  ایئربس اے 320 طیارے کی ونڈ اسکرین میں دراڑپڑ گئی تاہم   کپتان نےاپنی مہارت سے  طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی،  معمولی فنی خرابی کے باعث کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوگئی تھی جس سے آکسیجن کا پریشر کم ہو گیا تھا۔