قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
کیپشن:   قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 12 نکاتی ایجنڈا جاری سورس:   file

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس  آج دوپہر 2 بجے ہورہا ہے۔ 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز میں انتظامی و مالیاتی کارکردگی کے لئے گورننس و آپریشنز بہتر بنانے کا بل پیش کریں گے

نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی ترمیمی بل پیش کریں گے۔ کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔بچوں میں انصاف کی فراھمی کے نظام کے ایکٹ 2018 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔

وزیر انسانی حقوق اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری چائیلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل پیش کریں گی۔قرآن پاک  کی اشاعت اور ریکارڈنگ میں اغلاط کے خاتمہ کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، صدر کے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

 اسلام آباد میں زمین و پراپرٹی کے انتقال کا منصفانہ نظام نہ ہونے کے باعث عوامی تشویش کے  بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس کارروائی کا حصہ ہے۔لاھور میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحانات پر تشویش کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔