خبردار! کسی کالر کو ذاتی معلومات نہ دیں

خبردار! کسی کالر کو ذاتی معلومات نہ دیں
کیپشن: خبردار! کسی کالر کو ذاتی معلومات نہ دیں
سورس: file

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے عوام کو ایسی دھوکہ دہی، جعلی اور ان چاہی کالوں اور ایس ایم ایس سے محتاط رہنے کیلئے کہا ہے جو ذاتی تفصیلات یا رقم کی منتقلی کا مطالبہ کریں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ  پی ٹی اے یا دیگر ادارے جیسے بینک کبھی بھی فون کرکے اے ٹی ایم پن کوڈ، او ٹی پی اور اکاؤنٹ سے متعلقہ دیگر ذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے۔ 

عوام کو  آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی نامعلوم کالر / ایس ایم ایس بھیجنے والے کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی کالیں نظر انداز کریں۔

 تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے یا تصدیق کرنے کے لئے ذاتی معلومات طلب کرنے کیلئے کی جانے والی کالز کے بارے میں شکایت کیلئے اپنے متعلقہ ٹیلی کام سروس آپریٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔