ہرارے: پاکستانی کرکٹ ٹیم آج پریکٹس شروع کرے گی

ہرارے: پاکستانی کرکٹ ٹیم آج پریکٹس شروع کرے گی
سورس: file

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری آج سے شروع کر رہی ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق  ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ہرارے میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

پاکستانی ٹیم دو دن پہلے جنوبی افریقا سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ہرارے پہنچے تھی جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے ۔

اِدھر دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی ٹریننگ جاری ہے۔ ارکان اکیس اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔