برطانیہ نے بھارت کو ریڈلسٹ میں شامل کر لیا ،بڑی پابندیاں عائد 

Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown

لندن :عالمی وبا کی تیسری لہر نے جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں برطانوی حکومت نے اپنے ملک میں تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایسے تمام ممالک سے فضائی رابطے منقطع کر دئیے ہیں جن ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے ،بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز کے باعث ،برطانیہ بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برطانوی وزیر خارجہ 'میٹ ہینکوک کا کہنا ہے بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس  کا مطلب  بھارت  سےبرطانیہ آنےوالےبرطانوی شہریوں کو10دن قرنطینہ کرناہوگا۔

اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے صرف برطانوی،آئرش شہریوں کوملک میں داخلےکی اجازت ہوگی ۔اس سے قبل بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث برطانوی وزیر اعظم  بورس جانسن نے بھارت کا دورہ   منسوخ کر دیا تھا ۔

واضح رہے برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 38 اموات ہوئی ہیں۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت نے بتایا کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 2491 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کی پہلی ڈوز 32.3 اور دوسری 8.1 ملین افراد کو لگادی گئی ہے۔ 

ادھر لندن کے جنوبی کے بعد اب شمالی علاقے میں  جنوبی افریقی وائرس ملنے پر حکام کو تشویش ہے۔