حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج رات ہو گا

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج رات ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج لاہور میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ ٹی ایل پی نے کامیاب مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کیساتھ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ کامیابی کیساتھ مکمل ہوا جس کے بعد ناصرف پولیس اہلکاروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی بلکہ مظاہرین بھی مسجد کے اندر چلے گئے۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے دوسرے راؤنڈ میں حکومت کی ترجمانی کی جبکہ تیسرا راؤنڈ اتوار کی شب 10 بجے ہو گا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔ 

07d53dfc3fbc630d09d3f6a6f91a067a


واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اتوار کے روز یرغمال بنائے گئے تمام 16 پولیس اہلکاروں کو پیر کی صبح 2 بج کر 10 منٹ پر چھوڑ دیا گیا تھا اور ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی رہائی، مذہبی جماعت پر عائد پابندی ہٹانے، تمام کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کرنے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد پارلیمینٹ میں پیش کرنے کے مطالبات رکھے۔