فرانس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ،9 افراد ہلاک ہوگئے

فرانس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ،9 افراد ہلاک ہوگئے
سورس: file photo

پیرس،فرانس کے دارالحکومت میں چھوٹامسافر بردار  طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا۔حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ روبن ڈر آر-400 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گرگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کیا جس کے بعد  جہاز کا ملبہ ایک کھیت سے مل گیا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی ۔ ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

تربیتی طیارے نے فرانسیسی شہر بیواایس سے پرواز بھری تھی اور اسے فرانس کے سب سے بڑے ایئرپورٹ شارل سے گول پر لینڈنگ کرنا تھی لیکن ہوائی اڈے کے قریب ہی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

پولیس نے طیاہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جب کہ طیارے کی ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔