کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری، اموات تھم گئیں

 کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری، اموات تھم گئیں

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے  تاہم اموات تھم گئیں۔


نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ک (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز  ملک بھر میں 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کیسز کا تناسب صفر عشاریہ 45 فیصد ریکارڈ ہوا۔ تاہم عالمی وبا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1516220048968458246?s=20&t=NW5cpDHPqK_1uaXGhk6uyA
 

API Response: Bad Request

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  مثبت کیسز کی مجموعی  تعداد 1527411 ہوگئی ، کورونا وبا میں مبتلا  56 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے  جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1493662 ہوگئی۔جبکہ  کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد  30364 ہے۔

مصنف کے بارے میں