پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائر

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے  الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں  کے شیڈول  کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے  نئی حلقہ بندیاں کرانے کے خلاف تحریک انصاف نے  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں  استدعاکی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیر آئینی،غیر قانونی قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے بر خلاف ہے، نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں،قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں اور  الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ،الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیر  سے روکا جائے۔

 درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں