عمران خان و دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور دھمکی آمیز خط کی انکوائری کیلئے دائر درخواست خارج

عمران خان و دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور دھمکی آمیز خط کی انکوائری کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور غیر ملکی دھمکی آمیز خط کی انکوائری کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی ۔

 اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی،فیصلے کے مطابق اسلام  آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کر دی تھی ۔

خیال رہے کہ  شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواستوں میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق وزراءفواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ سیکرٹری داخلہ کو عمران خان اور سابق وزراءکے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلہ ہونے تک تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مصنف کے بارے میں