منشیات کیس، چیک ری پبلک ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

منشیات کیس، چیک ری پبلک ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے منشیات کیس میں چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے کسٹم کی اپیل پر انہیں نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کسٹم کے وکیل وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو منشیات کیس میں 8 سال کی سزا سنائی تھی لیکن اپیلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے وطن واپسی کا ٹکٹ کروا لیا ہے اور 23 اپریل کو وہ بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمہ کو بری کرنے کیخلاف دائر اپیل کا فیصلہ آنے سے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ 
ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم کی اپیل پر ماڈل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں