افغان دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اٹھا

افغان دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اٹھا

کابل : افغانستان کا  دارالحکومت کابل یکے بعد دیگر ے تین  دھماکوں سے گونج اٹھا ۔

تفصیلات کے مطابق  افغان دارالحکومت کابل  میں لڑکوں کے ایک  اسکول میں یکے بعد دیگرے  تین دھماکے ہوئے ہیں۔ 
مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا  ہے کہ  اب تک 25 اموات کی اطلاعات ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے  والے بیشتر طلبہ ہیں۔زخمی ہونے والے طلبا کو اسپتال منتقل کیا جار ہا ہے۔ 


کابل پولیس کے ترجمان نے  عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول   کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 6 اموا ت اور 11 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مصنف کے بارے میں