’ پہلے تحریک انصاف میں تھا،  آئندہ جس پارٹی میں جاؤں گاسب کو بتاکرجاؤں گا‘

’ پہلے تحریک انصاف میں تھا،  آئندہ جس پارٹی میں جاؤں گاسب کو بتاکرجاؤں گا‘

لاہور: ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ پہلے تحریک انصاف میں تھا،  آئندہ جس پارٹی میں جاؤں گاسب کو بتاکرجاؤں گا۔

دوست محمد مزاری نے انکشاف کی ہے کہ پرویزالٰہی نےوزیراعلیٰ کےانتخاب کےدوران چھٹی پرجانے کاکہا، کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں؟نہ بزداراورنہ ہی پرویزالٰہی کی پارٹی میں ہوں، جب کوئی جماعت جوائن کروں گاتوسب کو بتادوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سسٹم کوڈی ریل،جمہوریت کو ناکام کرناچاہتے ہیں، پرویزالٰہی،پی ٹی آئی نےپنجاب میں بحران پیدا کیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کمزورنہ سمجھے،قبیلےکاسردارہوں،ڈکٹیشن نہیں لوں گا،بزرگوں نےمجھےعزت،محبت سکھائی اسےکوئی کمزوری نہ سمجھے،آج بھی فخرسےکہتاہوں جوکچھ کیادیانتداری سے کیا۔

مصنف کے بارے میں