سابق بھارتی کرکٹر خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی، اہلیہ موقع پر ہلاک

سابق بھارتی کرکٹر خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی، اہلیہ موقع پر ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ پراوین ہنگنیکر خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق  کرکٹر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پونے میں مقیم اپنے بیٹے سے ملنے جا رہے تھے کہ ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے پر ان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ 

حادثے میں پراوین ہنگنیکر زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی سابق کرکٹر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔