صدر نے سپریم کورٹ بل دستخط کے بغیر واپس بھیج دیا

صدر نے سپریم کورٹ بل دستخط کے بغیر واپس بھیج دیا
سورس: File

اسلام آباد : صدر مملکت نے سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر ) بل ، 2023 ء دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیا ہے ۔ صدر کے دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ بل اب ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا کیونکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اس کو منظور کر چکے ہیں۔ 

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر ) بل ، 2023 ء دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیاہے۔

 صدر مملکت نے اس بل سے متعلق کہاہے قانون سازی کی اہلیت اور بل کی درستگی کا معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہے۔ معاملہ زیرسماعت ہونے کے احترام میں، بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں ۔

مصنف کے بارے میں