پاناما ہنگامہ ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی

پاناما ہنگامہ ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں گئیں ہیں ۔سپریم کورٹ آفس کی جانب سے دوالگ الگ درخواستوں کو 298اور299نمبر الاٹ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نظر ثانی کی درخواست دائر کرسکتے ہیں ۔جبکہ مریم حسین اور حسن نواز کے وکلا کی جانب سے بھی نظر ثانی درخواستوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے ۔سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کے لیے جاری ججز روسٹرکے مطابق صرف دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں نظر ثانی درخواست شامل نہیں۔

پاناما کاہنگامہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظر ثانی کی درخواستیں منظور کرلیں ۔دو الگ الگ درخواستوں کو 298اور299 نمبر الاٹ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے میں درخواستوں پر سماعت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔دوسری جانب اسحاق ڈار ، مریم حسین اور حسن نواز کی جانب سے بھی نظر ثانی درخواستیں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔