ڈی آئی خان میں فائرنگ 'جے یو آئی (ف)کے مولانا عطا اللہ شاہ جاں بحق

ڈی آئی خان میں فائرنگ 'جے یو آئی (ف)کے مولانا عطا اللہ شاہ جاں بحق

ڈی آئی خان:ڈی آئی خان کے علاقے شور کوٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف)کے مقامی رہنما مولانا عطا اللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مولانا عطا اللہ شاہ فیض مسجد بنوں اڈا کے مہتمم تھے،فجر کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے گھر آ رہے تھے کہ شورکوٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

مولانا عطا اللہ شاہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ذرائع کے مطابق مولاناعطا اللہ شاہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تھی۔